عرب امارات میں شہید بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

عرب امارات میں شہید بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

  



کوہاٹ(این این آئی)پاکستان پیپلز پاٹی عرب امارات نے شہید بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی کے حوالے سے عرب امارات UAEمیں شہید بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب کے لئے دعائے تقریب منعقد کیا جس میں پاکستان پیپلز پاٹی عرب امارات صدر جاوید یعقوب، جنرل سیکرٹری خادم شاہین،نائب صدر قیصر خان آفریدی،وومن ونگ کی زاہدہ عون،عزت اسلم،رابعہ بی بی،میاں عطاء اللہ شاہ،فرازخٹک،نظارولی شاہ،دلشاد آفریدی،سید تاج علی،راحت آفریدی،محمد شفیق،ناصر رشید،جمیل سلطانی،اخلاق احمد،محمد الیاس،تنویر احمد،جعفرخان آفریدی،منیر طوری،نجیب خان،زبیر خان،ندیم عباس بخاری،چوہدری ناصر،کے علاوہ پارٹی کے تمام سینئر رہنماوں سمیت پارٹی جیالوں کی بھی بڑی تعداد شرکت کرکے شہید بی بی کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلز پاٹی عرب امارات کے نائب صدر قیصر خان آفریدی نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے آج جب ہم باہر ملازمت کر رہے ہیں یہ شہید ذولفقارعلی بھٹو کے کارنامے ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی بحالی اور غریب عوام کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

قیصر خان آفریدی

مزید : صفحہ آخر


loading...