دنیا میں پاکستان سیاحوں کیلئے جنت ہے، برٹش بیک پیکرزسوسائٹی

دنیا میں پاکستان سیاحوں کیلئے جنت ہے، برٹش بیک پیکرزسوسائٹی

  



لاہور(این این آئی)برٹش بیک پیکرز سوسائٹی نے پاکستان کو اگلے سال کیلئے دنیا کا تیسرا ملک قرار دیا ہے جہاں مہم جوئی کے انتہائی مواقع ہیں۔سوسائٹی نے یہ اعلان دنیا بھرسے مہم جوئی کے اپنے سفری ماہرین کی رکنیت کے ووٹوں کی گنتی کے بعد کیا۔سوسائٹی نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں خیالات بتدریج تبدیل ہورہے ہیں اور اس کی متعدد وجوہات ہیں کہ پاکستان آئندہ عشرے میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کا عمل جاری رکھے گا۔برٹش بیک پیکرزسوسائٹی کے سیموئیل جانسن نے کہا کہ دنیا میں پاکستان سیاحوں کیلئے جنت ہے۔جہاں دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیاحوں اور مہم جوؤں کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

سیموئیل جانسن

مزید : صفحہ آخر


loading...