شرکہ مسارات سعودیہ حج و عمرہ ٹرانسپورٹ کیٹرنگ کی سروسز فراہم کرنیوالا ادارہ ہے: شہزا د چودھری 

      شرکہ مسارات سعودیہ حج و عمرہ ٹرانسپورٹ کیٹرنگ کی سروسز فراہم کرنیوالا ...

  



لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر)شرکہ مسارات سعودیہ حج و عمرہ،ٹرانسپورٹ کیٹرنگ کی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے،ہادی مسارات گروپ پاکستان نے بہت کم عرصے میں لوہا منوایا ہے،تیز ترین عمرہ اپروول کے ساتھ ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک رکھنے والا ادارہ بن چکا ہے،اب ہم نے گولڈن مکہ کے نام سے حج2020ء کے لیے بلڈنگ سے5سٹار تک ہوٹلز،کیٹرنگ،ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی کمپنی بنائی ہے،50نئے ماڈل کی بسیں آ رہی ہیں،،گولڈن مکہ کو صفدر علی دیکھیں گے،اہل پاکستان کیلئے خصوصی رعائتی پیکج دے رہے ہیں،مکہ،مدینہ میں حج2020ء کے لیے ہم نے 3سٹار،فور سٹار،فائیوسٹارہوٹل حاصل کر لیے ہیں ان خیالات کا اظہار شرکہ مسارات سعودیہ ہادی مسارات گروپ،شرکہ گولڈن مکہ کے چیئرمین محمد شہزاد چودھری نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مکہ،مدینہ میں اپنے ہوٹلز اور اردو بولنے والا سٹاف ہماری انفرادیت ہے،شہزاد چودھری نے کہا کہ ہادی مسارات نے تیز ترین عمرہ ویزہ پیکج کے ساتھ فراہم کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نئی ٹرانسپورٹ کا نظام لا رہے ہیں،حج2020ء میں ہم صرف ہوٹلز ہی فراہم نہیں کریں گے کیٹرنگ کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھی فراہم کریں گے اس کیلئے نئے ماڈل کی بسیں آ رہی ہیں،شہزاد چودھری نے بتایا کہ ہادی مسارات پاکستان نے عمرہ زائرین کے ساتھ ساتھ بزنس پارٹنرز کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں،اپنے دفتر میں بیٹھ کر آن لائن  نظام سے استفادہ کر سکتے ہیں،حج2020ء کے لیے پاکستانی کمپنیاں ہوٹلز عمارتوں کے لیے رابطہ فوری کر لیں تا کہ اچھی عمارتیں حاصل ہو سکیں۔  

 شہزاد چودھری 

مزید : صفحہ آخر