بی آئی ایس پی فراڈ ایس ایم ایس، پی ٹی اے کو رواں سال 20ہزار شکایات موصول ہوئیں، اب تک کوئی کارروائی نہ ہوئی 

  بی آئی ایس پی فراڈ ایس ایم ایس، پی ٹی اے کو رواں سال 20ہزار شکایات موصول ...

  



لاہور(این این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پرفراڈ ایس ایم ایس کیخلاف پی ٹی اے کو رواں سال 20ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو 2017 میں جعلی ایس ایم ایس کی 34 ہزار،2018 ء میں 40ہزار جبکہ رواں سال20ہزار سے زائد شکایات ملیں مگر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پی ٹی اے نے کسی فراڈیے کا نمبر بلاک کیا ہے اور نہ ہی کوئی کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا ہے۔ پی ٹی اے سے ناامید 90 متاثرہ شہریوں نے خود ہی ایف آئی اے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ ایف آئی اے نے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 12 کیخلاف انکوائریز جاری ہیں،40شکایات تاحال زیر تفتیش ہیں۔

بی آئی ایس پی 

مزید : صفحہ آخر


loading...