الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی چیلنج کر نے سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی 

  الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی چیلنج کر نے سے متعلق کیس کی سماعت کل ...

  



 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی چیلنج کر نے سے متعلق کیس کی سماعت (کل) منگل31دسمبر کو ہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت کا کیس یکم جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا،نیب نے اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،نیب ٹیم وارنٹ گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے گی۔سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن میں شرجیل میمن کی عبوری ضمانت بھی یکم جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سماعت کل

مزید : صفحہ آخر


loading...