سٹیٹ بینک کا بدھ کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کیلئے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان

  سٹیٹ بینک کا بدھ کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کیلئے بینکوں میں عام تعطیل کا ...

  



کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ یکم جنوری 2020کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لیے بینکوں کی عام تعطیل کا اعلان کیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گا تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق حاضر ہوگا۔ دریں اثنا حکومتی وصولیوں، ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے نیشنل بینک کی مجاز شاخیں اور اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر منگل کی رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچیں اسی دن یعنی 31 دسمبر 2019 کو متعلقہ ایس بی پی بیایس سی فیلڈ دفاتر کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کا تصفیہ کریں گی جس کے لیے نفٹ (NIFT) نے شام 7 بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2019 (منگل)کو اپنی متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشنز کے لیے خصوصی کلئیرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں۔

سٹیٹ بینک اعلان

مزید : صفحہ آخر