مانسہرہ، 10 سالہ بچے کیساتھ بد اخلاقی کی تصدیق، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا
مانسہرہ (این این آئی)مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ بداخلاقی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی تاہم مرکزی ملزم کو 3 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا۔پولیس کے مطابق 3 روز قبل مانسہرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں مدرسے کے 10 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی بد اخلاقی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں طالب علم پر بد اخلاقی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی کہنیوں پر زخم اور آنکھوں میں سوجن کے نشانات بھی ہیں۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم قاری شمس الدین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ اس کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔واقعہ کے بعد انتظامیہ نے مدرسے کو سیل کردیا ہے،ملزم قاری شمس الدین جو کہ سرکاری اسکول میں استاد بھی ہے کے خلاف محکمہ تعلیم نے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔
مانسہرہ بچہ