ملک دشمن عناصر ففتھ جنریشن وار کے پاکستان یس جنگ لڑ رہے ہیں: حلیم عادل شیخ

ملک دشمن عناصر ففتھ جنریشن وار کے پاکستان یس جنگ لڑ رہے ہیں: حلیم عادل شیخ

  



حیدرآباد(این این آئی) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی حیدرآباد پریس کلب ہم میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمران قریشی، علی ہنگورو، نثار زئی، ایڈووکیٹ بھگوان داس بھیل ، ہندو پنچائت حیدرآباد کے صدر جگدیش ملانی و ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کے حالات خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں۔ بھارت  نے آ ٓرٹیکل 14 کی خلاف وزری کی ہے اور  1948 کے بعد جانے والے تمام شہریوں کی شہریت ختم کر دی ہے جو خالصتاً اینٹی مسلم بل ہے۔  مودی ہٹلر بن کر سامنے آیا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ بھارت میں شہریت بل کے بعد پیدا ہوانے والی صورتحال کے پیش نظر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ یہاں پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی کا حق ہے۔یہاں کے ہندو بھارت کے ہندو سے زیادہ محفوظ زندگی بسر کرتے ہیں۔آج کشمیر کے ساتھ ساتھ آسام، گجرات اور دیگر ریاستیں ہیں جہاں مسلم بستے ہیں۔ ہندوستان میں چن چن کر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جو صورتحال آج ہندوستان میں ہے، اس کی تباھی قریب میں نظر آرہی ہے۔ ہم اپنی قوم سمیت  پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ ہمارے سیاستدان کورٹ کے فیصلوں کی آڑ میں کردار کشی کر رہے ہیں اور ففتھ جنریشن وار کا حصہ بن رہے ہیں۔ کشمیر میں جو زیادتیاں ہورہی ہیں ان کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔1948 کے بعد کافی ہندو بھی پاکستان سے بھارت گئے ہیں جن کو شہریت نہیں دی جارہی ہے۔۔پی ٹی آئی کی جانب سے5 جنوری 2020کوہم ہندوبرادری کے ساتھ ملکر ٹنڈوالہیار راما پیر مندر سے کھوکھرا پار انڈیا کے بارڈر تک ریلی نکالیں گے اور بھارت میں مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں نے  ففتھ جنریشن وار شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے عوام کا ذہن خراب کیا جاتا ہے۔ کچھ ہمارے سیاستدان اس ففتھ جنریشن وار کا حصہ بن رہے ہیں  عدالتی فیصلوں کی آڑ میں کچھ لوگ پاک آرمی کو بدنام کر رہے ہیں،یہ ففتھ جنریشن وار ہے، اس کا حصہ بننے والے لوگ نادان دوست ہیں، بھاررت یہ نہ سمجھے کہ یہاں کا رہنے والا ہندو ان کی ففتھ وار کا حصہ بنے گاسندھ کے ہندو اور دیگر لوگ سارے محب وطن پاکستانی ہیں پاک فوج ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قوم کو اس وار کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ میرپورخاص بھی پہنچے تھے جہاں پی ٹی آئی رہنما آفتاب قریشی، نعمان خان کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما جہان شیر جونیجو سے ان کے ماموں کی انتقال پر تعزیت کی اور سندھڑی تحصیل کے مقامی ہندو برادری کے لوگوں سے ملاقات کی اور 5 جنوری کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ 

حلیم عادل

مزید : صفحہ آخر


loading...