سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں 

سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں 

  



 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سید مہدی شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سید مہدی شاہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہاکہ سید مہدی شاہ کے ساتھ غم کے اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں، اللہ تعالی سید مہدی شاہ کی والدہ کو جنت میں اعلی مقام اور خاندان کو صبر عطا فرمائے۔دریں اثناء  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیرآعلی گلگت بلتستان اور پارٹی رہنما سید مہدی شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سید مہدی شاہ کو بھیجے  گئے ایک پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے جس میں خوشیاں اور  غم اسانجھے ہیں دکھ کی اس گھڑی  میں پارٹی اور بھٹو خاندان آپ کے ساتھ شریک ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے توفیق عطا کرنے کی دعا کی۔

انتقال

مزید : صفحہ آخر