وفاقی حکومت آزادی صحافت پر حملہ آور ہے،سہیل انور سیال
کراچی(آن لائن)سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی آبپاشی اور زکوۃ وعشر سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادی صحافت پر حملہ آور ہے۔نام نہاد وفاقی حکومت نے میڈیا کی آزادی کو صلب کیا ہوا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر مکمل طور پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ بحالی جمہوریت کے سفر میں صحافت اور صحافی کا اہم کردار رہا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی صحافی برادری کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صحافت کے پیچھے قربانی وخدمات کی ناقابل فراموش تاریخ ہے۔ماضی میں صحافیوں کو آمریت کے خلاف آواز اٹھانے پر کوڑوں تک کی سزائیں دی گئیں۔
سہیل انور سیال