رحم اور احساس ہماری حکومت کے  دو اہم بنیادی ستون ہیں، فیصل جاوید

   رحم اور احساس ہماری حکومت کے  دو اہم بنیادی ستون ہیں، فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سینٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کر کے سہولیات جائزہ لیا۔اتوار سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات بھی تھے۔ترلائی میں قائم پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ رات کا کھانا کھایا اور خوراک کے معیار کا جائزہ لیا۔پناہ گاہ میں سردی سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا بھی معائنہ کیا سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ رحم اور احساس تحریک انصاف کی حکومت کے دو اہم بنیادی ستون ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پہلی مرتبہ حکومت معاشرے کے نچلے ترین طبقے کی بہبود کیلئے کوشاں ہے۔سینٹر فیصل جاوید  نے کہاکہ ملک بھر میں قائم پناہ گاہیں بے گھر اور غریب ترین افراد کا مسکن ہیں، نہایت سرد موسم میں چھت سے محروم شہریوں کیلئے خوراک اور رہائش کی فراہمی اہم اقدام ہے۔سینٹر فیصل جاوید  نے کہاکہ اپنے مال سے سماج کے نچلے طبقے کیلئے حصہ نکالنے والے مخیر حضرات خصوصی خراج تحسین کے مستحق ہیں، 
 فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -