سکھر،شادی کی تقریب میں   فائرنگ، نوجوان زخمی

 سکھر،شادی کی تقریب میں   فائرنگ، نوجوان زخمی

  



سکھر (بیورورپورٹ) سکھر،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوجوان زخمی، زخمی اسپتال داخل، نازک حالت میں کراچی لے جایا گیا،تفصیلات کے مطابق سکھر کے نیو پنڈ تھانے کی پٹھان کالونی میں پولیس اہلکار بابو ابڑو کے گھر میں شادی کی تقریب میں خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے دوران ایک نوجوان فیضان ولد جمیل عباسی شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں فوری طور پر سول اسپتال سکھر لایا گیا جہاں سے نازک حالت کے باعث اسے کراچی لے جایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں نوجوان کے چہرے پر آلگیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر