جماعت اسلامی کی میڈیا  کیخلاف بیان بازی کی مذمت

جماعت اسلامی کی میڈیا  کیخلاف بیان بازی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے وزیراعظم اور ان کی پارٹی رہنماؤں کی جانب سے میڈیا کیخلاف بیان بازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے بعد میڈیا کیخلاف بیان بازی اپنی نااہلیوں پر پردہ پوشی اور ”آبیل مجھے مار“ کے مترادف ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو وہ اظہار رائے کی آزادی کے بڑے دعوے کرتی تھی مگر ان کی حکومت میں جب میڈیا نے ان کو اپنی ناکامی ونااہلی پر آئینہ دکھایا تو اب میڈیا مافیا بن گیا؟ یہ میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل بعض وزراء نے سیاست کو گالی اور میڈیا کی تنقید کو اپنی انا کا مسئلہ بنادیا ہے اسی طرح سے وہ ایک بحران کو ختم کرنے کیلئے دوسرا بحران پیدا کرکے اپنی حکومت کیلئے مزید مشکلات در مشکلات پیدا کرتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔