راولپنڈی، گھر میں گیس بھر نے سے ایک مزدور جاں بحق، تین بیہو ش  پاکستان بحریہ کا کراچی میں آپریشنل کمانڈ ز اور صنعتی سیمینارز کا انعقاد

    راولپنڈی، گھر میں گیس بھر نے سے ایک مزدور جاں بحق، تین بیہو ش  پاکستان ...

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بحریہ کا آپریشنل کمانڈز سیمینار 2019 اور تیسرے پاکستان نیوی صنعتی سیمینار کراچی میں منعقد ہوئے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی ان سیمنارز میں شرکت کی۔آپریشنل کمانڈز سیمینار 2019 کے دوران، سیمینار میں حصہ لینے والے پینلز نے سائبر اور خلائی جنگ کے حوالے سے علاقائی سلامتی کی صورتحال کے تازہ ترین واقعات کا مکمل تجزیہ کیا۔مہمان خصوصی نے شرکاء کی جانب سے پیش کردہ  مقالوں اور سفارشات کو سراہا۔نیول چیف نے جدید جنگوں کے تمام پہلو ؤں بالخصوص سائبر او خلائی جنگ کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھنے پر زور دیا۔صنعتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے نئے قائم کردہ نیوی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (این آر ڈی آئی) کی کارکردگی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور این آر ڈی آئی کی جانب سے مختلف منصوبوں میں پیشرفت کو سراہا۔انہوں نے مقامی صنعت اوردانشوروں کے ساتھ این آر ڈی آئی کے اشتراک کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے تعاون مختلف ابھرتے ہوئے بحری سسٹمز اور ٹیکنالوجیز میں طویل مدتی مشترکہ منصوبوں میں بہتری کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔مہمان خصوصی نے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی مختلف صنعتوں کے نمائندوں کی جانب سے اہم اور معلوماتی شرکت کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمگیریت اور تکنیکی جدت کے دور میں ہمیں باہمی اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو ہماری قومی معیشت اور دفاعی طاقت کو مظبوط بنا سکتے ہیں۔تکنیکی طور پر مشکل ماحول میں نجی شعبے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ جنگی بحری جہاز کی مقامی طور پر تعمیر واقعتا خود انحصاری کے خواب کی حتمی حقیقت ہے۔مختلف تنظیموں کے مقررین نے بھی سیمینار میں خود مختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سیمینار زمیں پاک بحریہ کے افسران، معززین اور مقامی صنعت کے نمائندوں اوردوانشوروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر