افسوس کی بات ہے کہ ملکی ادب بھی تقسیم کر دیا گیا: سید فصیح الحسنین

افسوس کی بات ہے کہ ملکی ادب بھی تقسیم کر دیا گیا: سید فصیح الحسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(پ ر) اگر ہم نے موجودہ حالات کو نہ سمجھا اور اپنے آپ کو قومی دھارے میں شامل نہ کیا اور لسانیت میں بٹتے رہے تو خدا نخواستہ یہ ملک پاکستان قائم نہیں رہ سکے گا کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اس ملک کے ادب کو بھی تقسیم کر دیا ہے۔ ہر ایک نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ تعمیر کرلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بزرگ مسلم لیگی رہنماء سید فصیح الحسنین شاہ نے عبدالحمید سندھی کی رہائش گاہ پر ہونے والی سندھی، ادیبوں اور دانشوروں کی ہفتہ وار نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان دشمن قوت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ عبدالحمید سندھی اور دیگر دانشوروں نے ان کے خطبات کو سراہا۔ آخر میں سید فصیح الحسنین شاہ نے اپنے بھتیجے ادیب شاعر غوث متھروی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام”ایک شام“ بروز جمعرات 2جنوری شام 6:60 بجے شرکت کی دعوت دی جو کہ انکی رہائش گاہ ہاؤس 76/2 اسٹریٹ نمبر 24 خیابان بدر کراچی پر ہو گی۔
سید فصیح