کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال میں فلم کی شوٹنگ جاری

کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال میں فلم کی شوٹنگ جاری

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال میں فلم کی شوٹنگ جاری۔ ڈائریکٹر آفیس کو اداکارہ مائرہ خان کے میک اپ روم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری عملے کو فریئر ہال میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین فلم کی شوٹنگ کے لئے چھٹی والے دن بھی فریئر ہال میں موجود رہے۔ کے ایم سی کے ڈائریکٹر نے تمام ملازمین کو حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ میئر کراچی خود بھی گذشتہ شب شوٹنگ دیکھنے اور اداکاروں سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تاریخی عمارت میں شوٹنگ کے دوران تاریخی اشیا کو تہس نہس کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...