جامعہ کراچی،یکم جنوری 2020 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جائے گا

  جامعہ کراچی،یکم جنوری 2020 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق یکم جنوری 2020 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدرپروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر،بھی شریک ہوں گے۔یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔واضح رہے کہ نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی یکم جنوری 2020 ء کو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔