پریس کلب جمہوریت میں سنگِ میل کا مقام رکھتا ہے، مرتضیٰ وہاب

  پریس کلب جمہوریت میں سنگِ میل کا مقام رکھتا ہے، مرتضیٰ وہاب

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب جمہوریت کے فروغ میں سنگِ میل کا مقام رکھتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور کراچی پریس کلب کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کراچی پریس کلب اپنی آزادی اظہار کی روش برقرار رکھے گا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر کڑے وقت میں آزادی اظہار کا احترام کیا ہے۔پیپلز پارٹی اور کراچی پریس کلب نے آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ پیپلز پارٹی آزادی اظہار و ابلاغ کی حامی سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی صحافیوں پر قدغن نہیں لگائی۔صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی صرف پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے۔

مزید : صفحہ اول