بلاول بھٹو کی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

بلاول بھٹو کی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب نائب صدر سعید سربازی، جنرل سیکریٹری ارمان صابر سمیت تمام عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے میڈیا کا گلا دبانے کے خلاف فعال کردار ادا کریں گے۔ آمریتیں ہوں کہ کٹھ پتلی حکومتیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے لیئے آواز اٹھائی ہے۔ پیپلز پارٹی میڈیا پرسنز کے ساتھ مِل کر ان عناصر کے خلاف لڑتی رہے گی جو میڈیا کو carrot and stick پالیسی کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں، جدوجہد برائے آزدیِ صحافت واظہار میں پیپلز پارٹی مکمل طور صحافیوں کے ساتھ ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...