حکومت آزادی صحافت پر حملہ آور ہے،سہیل انور

حکومت آزادی صحافت پر حملہ آور ہے،سہیل انور

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی آبپاشی اور زکواۃ وعشر سہیل انور سیال نے کہاہے کہ وفاقی حکومت آزادی صحافت پر حملہ آور ہے،نام نہاد وفاقی حکومت نے میڈیا کی آزادی کو صلب کیا ہوا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر مکمل طور پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صحافت کے پیچھے قربانی وخدمات کی ناقابل فراموش تاریخ ہے۔ماضی میں صحافیوں کو آمریت کے خلاف آواز اٹھانے پر کوڑوں تک کی سزائیں دی گئیں۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ بحالی جمہوریت کے سفر میں صحافت اور صحافی کا اہم کردار رہا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی صحافی برادری کے ساتھ ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...