خیبر پختونخوا کا بینہ میں توسیع،ردوبدل کا امکان، نیا وزیر قبائلی اضلاع سے متوقع

    خیبر پختونخوا کا بینہ میں توسیع،ردوبدل کا امکان، نیا وزیر قبائلی اضلاع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اورردوبدل کاامکان ہے، خیبرپختونخوا کابینہ میں قبائلی اضلاع سے ایک رکن اسمبلی کی شمولیت متوقع ہے،نیا وزیر ضلع خیبر،مشیر اورمعاون خصوصی میں سے ایک اورکزئی سے ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اورردوبدل کاامکان ہے، خیبرپختونخوا کابینہ میں قبائلی اضلاع سے ایک رکن اسمبلی کی شمولیت متوقع ہے،نیا وزیر ضلع خیبر،مشیر اورمعاون خصوصی میں سے ایک اورکزئی سے ہوگا۔ نئے وزیر کیلئے شاہ محمد اور پختون یار کے نام سے غور جاری ہے،نئے وزرا،مشیروں،معاون خصوصی کو وزیراعلیٰ کے پاس موجود محکموں کے قلمدان دیئے جائیں گے،فیصل امین اور آغاز اکرام اللہ میں سے ایک کو معاون خصوصی بنانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ کابینہ میں موجودہ وزراء  میں سے بعض کے قلمدان تبدیل کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا

مزید :

صفحہ اول -