مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے: اقبال حسین

مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے: اقبال حسین

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے ضلعی افسران کو سختی سے تنبہ کی ہے کہ وہ ترقیاتی فنڈز کو100% خرچ کرنے سمیت مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ترقیاتی فنڈز کو نہ خرچ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں لیعت و لعل سے کام لینے پر متعلقہ افسر / اہلکار اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر بھی موجود تھے۔انہوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کہا کہ ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے بیوٹیفیکیشن کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔اسی طرح صحت،تعلیم،آبپاشی،آبنوشی سٹرکوں کی تعمیر و مرمت گلیوں کوچوں کی پختگی وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ کو تعمیر وترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور شاہراہوں کے کنارے سمیت بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کا کریک ڈاؤن بھی زور وشور سے جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر