مہمند‘ قوم گاگیزئی کا غیر قانونی ماربل لے جانے کیخلاف احتجاج

مہمند‘ قوم گاگیزئی کا غیر قانونی ماربل لے جانے کیخلاف احتجاج

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، قوم گاگیزئی کٹا سر مشران کا غیر قانونی ماربل لے جانے کے خلاف احتجاج۔ خانقاہ ماربل کان نمبر ایک سے 6 تک سے ماربل پتھر زبردستی لے جایا جارہا ہے۔ پولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹھیکدار قوم گاگیزئی کٹاسر کو نظر انداز کر کے ظلم کا انتہا کر رہے ہیں۔ بار بار احتجاج کرنے کے باؤجود بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل صافی کٹا سر گاگیزئی قوم کے مشران ملک گل محمد، حاجی رحمت گل، حاجی محمد نبی، نواز خان، لعل شیر، حاجی گل زادہ و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلع مہمند میں خانقاہ ماربل کان نمبر ایک سے لیکر ماربل کان نمبر چھ تک سے پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹھیکدار قوم کا ماربل پتھر زبردستی لے جاتے ہیں۔ غیر قانونی لیز اور پولیس کی حمایت پر ہمارے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے اعلیٰ حکام کو بار بار آگاہ کیا ہے مگر وہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ ہم اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ ٹھیکدار کو فوری طور پر ماربل کانوں سے غیر قانونی طریقے سے ماربل لے جانے سے روکے، ورنہ کسی بھی قسم کے واقعے کی تمام تر ذمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر