تحصیل رستم کو سردی کی شدت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا
رستم(نمائندہ پاکستان) تحصیل رستم کو سردی کی شدت نے اپنے لپیٹ میں لے لیا، شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انہتائی کم ہونے لگا، میدانی علاقوں میں دھند کا راج۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کمی آگئی ہے کہی پر تیس میٹر جبکہ کہی پر تیس میٹر سے بھی کم حد نگاہ ہونے لگا ہے شدید دھند کی وجہ سے صبح سے کئی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل کر دیا گیا ہے شدید سردی کی وجہ بچوں، بوڑوں اور مریضوں کی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ھ رہا ہے۔