ڈیرہ‘ 10رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج 

ڈیرہ‘ 10رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)سٹی اور کینٹ پولیس نے سرکلر روڈ نزد تھانہ ٹاؤن کے قریب چنگ چی رکشاؤں کے غیر قانونی سٹاپ کے باعث ٹریفک مسائل اور روڈ بندش پر کاروائی کرتے ہوئے سڑک پر رکشے ٹھہرانے کے الزام میں 10رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اور کینٹ پولیس نے سرکلر روڈ نزد تھانہ ٹاؤن کے قریب سڑک کنارے چنگ رکشاؤں کے غیر قانونی سٹاپ کے باعث ٹریفک کی روانی میں رکاؤٹ اور روڈ بندش کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے 10چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر