بنوں‘ پی ٹی آئی کا تنظیمی اجلاس 

بنوں‘ پی ٹی آئی کا تنظیمی اجلاس 

  



بنوں (نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی کا تنظیمی اجلاس میں عہدیدار متفق نہ ہوسکے اور اجلاس بدناظمی کا شکار ہوگیاذرائع کے مطابق جمخانہ کلب میں پی ٹی آئی کا ضلعی سطح پر اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ضلع بھر کے عہدیدار کثیر تعداد میں شریک ہوئے اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کا تنظیمی اجلاس میں عہدیداروں کا اتفاق نہ ہوسکااور اجلاس بدناظمی کا شکار ہو اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی جانب سے امیدواروں کے چناؤ کیلئے فارم تقسیم کئے جارہے تھے اور ساتھ میں عہدیداروں کی جانب سے یہ بھی بتایا جارہا تھا کہ یہ فارم آپ لوگ پر کرکے ساوتھ ریجن کے صدر شہباز گل شنواری کو ہم خود پہنچارہے ہیں اس بات پر عہدیداروں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فارم پھاڑ دئیے اور جس کی وجہ سے اجلاس بدناظمی کا شکار ہوکر ٹائیگرز ناراض ہوکر واپس چلے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر