عصری و دینی علوم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: چوہدری بابر حسین

عصری و دینی علوم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: چوہدری بابر حسین

  



نوشہرہ ( بیورورپورٹ) واجد علی ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ چوہدری بابر حسین نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ نوشہرہ کی انتظامیہ اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول اوراپنی آنے والی نسلوں کو قرانی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان تعلیمات کو صحیح و درست تلفط کے ساتھ ادائیگی کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر اپنا مذہبی فریضہ ادا کر رہی ہے کیونکہ قران مجید کی تلاوت خوش آوازی کے ساتھ ہو تو ثواب بھی ملتا ہے ہمیں اپنے بچوں و بچیوں کو خوش آوازی کے ساتھ قران مجید کی تلاوت کا درس دینا چاہیئے اس دو روزہ مقابلے ترجمہ قران، حسن قرات و حفظ قران میں صوبہ بھر سے قراء و حفظاء نے شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی طلبا ء و طالبات دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ مذہبی علوم بلخصوص قران حکیم فرقان مجید کی تلاوت تجوید کے ساتھ پر بھر پور عبور رکھتے ہیں جو کہ ان بچوں کے والدین سمیت ہم سب کیلئے قابل اعزاز ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کینٹ پبلک ہائی سکول اینڈ گرلز کالج نوشہرہ کینٹ میں کینٹ بورڈ کے خطیب مولانا شمس الرحمان کے زیر اہتمام منعقدہ  دو روزہ مقابلے ترجمہ قران،حسن قرات و حفظ قران مجید کے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کینٹ بورڈ کے سیکرٹری امجد حسین، لائق شاہ، خلیل داوڑ، طارق خان، پیرزادہ محمد امین بھی موجود تھے جبکہ شیخ محبوب نے نعت خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینٹ بورڈ نوشہرہ کی انتظامیہ نے ہمیشہ علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کو عصری و دینی علوم کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ آج کے اس بابرکت محفل کی مقابلوں ترجمہ قران، حسن قرات و حفظ قران میں شریک طلبا و طالبات کے والدین خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے اپنے بچوں اور بچیوں کو قران مجید کا ترجمہ، اور قران مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل کی تقریب میں اول، دوئم، اور تیسری پوزیشن پر آنے والوں سمیت دیگر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

.

مزید : پشاورصفحہ آخر