ڈیرہ‘ محلہ موہانیوالہ میں کھدائی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

  ڈیرہ‘ محلہ موہانیوالہ میں کھدائی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)اہلیان علاقہ محلہ موہانیوالہ اور تھلہ فضل شاہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹھیکیدار نے ڈیرہ شہر میں نکاسی آب کے مسئلہ کیلئے حسنیہ چوک سے تھلہ فضل شاہ کے علاقہ میں کھدائی کی لیکن اس میں 15روز گزرنے کے باوجود کوئی پائپ نہیں بچھائے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت تکلیف اور اذیت کا سامنا ہے، انہوں نے اپیل کی کہ اس کھدائی کی جگہ پر کام مکمل کرکے فوری طور پر گڑھوں کی بھرائی کی جائے تاکہ لوگوں کی تکالیف کا ازالہ ہو اور کسی حادثے سے بچا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر