ایم پی اے لیاقت علی کی پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ اور دیگر کابینہ کو مبارکباد

  ایم پی اے لیاقت علی کی پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ اور دیگر کابینہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان نے پشاور پریس کلب ×کے انتخابات میں صدر سید بخار شاہ اورجنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی سمیت دیگر تمام نو منتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب غیر جانبدارانہ صحافت کے تسلسل کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے انتخابات سے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی صاف شفاف صحافت کو استحکام ملے گا اور منتخب صدر اور ان کی کابینہ اپنے فرائض پہلے سے بہتر انداز میں بحسن و خوبی انجام دیتے رہیں گے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں منتخب کابینہ کو مبارک دینے کے موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور توقع ہے کہ نومنتخب ارکان آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہر فورم پر صحافی برادری کے جائز حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی پارٹی اس مشن پر کاربند رہے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں صحافی برادری پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، اور امید ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اور صحافی برادری کے حقوق و جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن کوششیں جا ری رکھیں گے۔