ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمر گرہ کے سالانہ انتخابات، اسماعیل انجم صدر منتخب

ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمر گرہ کے سالانہ انتخابات، اسماعیل انجم صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے سالانہ انتخابات مکمل، اتفاق رائے سے اسماعیل انجم صدر اور احسان اللہ شاکر جنرل سیکرٹری منتخب۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے سالانہ انتخابات زیرنگرانی صدر انجمن تاجران تیمرگرہ حاجی انوارالدین, چیئرمین الیکشن کمیٹی خالد محمود بٹ اور ممتاز قانون دان ملک حیدرشاہ ایڈووکیٹ منعقد ہوئے جس میں جنرل باڈی کے تمام ممبران نے حصہ لیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق اتفاق رائے سے سال 2020 کے لیے متفقہ کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق صدر اسماعیل انجم، نائب صدر احسان اللہ شاکر،جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الرحیم، جائنٹ سیکرٹری ملک اکبرسعیدخان، عمران اللہ فنانس سیکرٹری، آفس سیکرٹری رحمت اللہ سواتی اور انفارمیشن سیکرٹری حبیب محمد خٹک چن لیگئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر اسماعیل انجم اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کارکن صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے اعلان کردہ پریس کلب کیلئے 50 لاکھ گراں ٹ کا جلد از جلد حصول، تیمرگرہ میں صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کی تعمیر، صحافیوں کے لیے صحت انصاف کارڈ کا حصول ان کی اولین ترجیحات ہے۔