ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم محمد قریش خان کی ہدایت پرسٹی انچارج اشتیاق حسین نے پاراچنار شہر میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردی ہے شہر کے مختلف چوراہوں، شاہراہوں اور چیک پوسٹوں پر پولیس اور پاک فوج کی جانب سے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈی پی او کرم محمد قریش کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کا مقصد جرائم کی انسداد اور معاشرتی برائیوں کی اصلاح کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...