مینگوہر، اندرون شہر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈون کو ختم کرنے کیلئے 7دن کی ڈیڈ لائن 

  مینگوہر، اندرون شہر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈون کو ختم کرنے کیلئے 7دن کی ڈیڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سوات (بیور و رپورٹ)مینگورہ، اندرون شہر غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کوختم کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن، اگر انتظامیہ نے مزید خاموشی اختیارکی توپورے ڈویژن میں پہیہ جام کرینگے، ٹیکسوں کے حوالے سے دوہرے طریقہ کار مسترد، یکساں طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ، مینگورہ شہرمیں غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف ٹرانسپورٹر سراپااحتجاج، تفصیلات کے مطابق سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا ایک غیرمعمولی اجلاس جنرل بس سٹینڈ میں زیرصدارت سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچا معنقد ہوا، اجلاس میں سوات، بونیر، شانگلہ، دیراورملاکنڈکے ٹرانسپورٹ برادری کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اس پرافسوس کااظہارکیاگیاکہ انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹ اڈوں کے حوالے سے دوہرے طریقہ کار نے پورے سسٹم کو متاثرکررکھاہے، ہم نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنایا لیکن جن لوگوں نے قانون کو پاؤں تلے روندے ہوئے اپنے مؤقف پرقائم رہے تو ان کے خلاف قانون حرکت میں آنے کے بجائے قانون مکمل طور پر خاموش رہااوران کے خلاف قانون حرکت میں آنے کے بجائے ان کی پشت پناہی کی انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کاغلط مطلب لیاگیاہے۔اب ہم اس مطالبے میں حق بجانب ہے کہ ہم بھی شہرکے اندراڈے قائم کرکے اپنی خاموشی کوتوڑڈالے، انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دیتے ہیں کہ مینگورہ شہرمیں جتنے بھی غیرقانونی اڈے قائم ہیں ان تمام کو ختم کرکے ٹرانسپورٹروں میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کردیاجائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خائستہ باچا، افضل خان، عطاء اللہ خان، بہادرخان، نصیب خان، میرچمن، میاں محمداقبال اور دیگر نے کہا کہ ہم اپنا حق چھیننا بھی جانتے ہیں کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔