ڈیرہ‘ شادی کی تقریب میں   ہوائی فائرنگ‘ ملزم گرفتار

ڈیرہ‘ شادی کی تقریب میں   ہوائی فائرنگ‘ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ نواب شہید کے علاقہ شاہ حسن خیل میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کے علاقہ شاہ حسن خیل میں رضوان نامی شخص کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران اطلاع پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم ولی اللہ ولد محمد سلیم کو گرفتار کرکے اس سے ایک کلاشنکوف اور84کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرکے پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ گرفتار ملزم کیخلاف درج کرلیا۔