ملکی ترقی میں صحافی برادری کا کلیدی کردار ہے‘ پروفیسر ابراہیم
بنوں (نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی پاکستا ن کے نائب امیر وسابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بنوں نیشنل پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ عوام کی فلاح و بہود کیلئے کوشاں رہے گی اُنہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا چوتھاستون ہے میڈیا کے بغیرکوئی بھی ریاست ترقی نہیں کرسکتی ہے ملک کی ترقی میں صحافی برادری کا کردار اہم ہے نیشنل پریس کلب بنوں کی نئی کا بینہ انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنی صحافتی سرگرمیاں نبھائے گی اُنہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے نئی کابینہ کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔