چند افراد کی غیر قانونی احتجاج کو کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ افضل خان

چند افراد کی غیر قانونی احتجاج کو کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ افضل خان

  



سوات (بیورو رپورٹ)آل سوات یونائٹیڈ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری افضل خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوات ٹرانسپورٹ یونین کے چند لوگوں کے غیر قانونی احتجاج کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جب تک جنرل بس سٹینڈ سے قبضہ ختم نہ کیا جائے اور ساتھ ساتھ نام نہاد یونین جو کہ جنرل بس سٹینڈ کے موجدہ ٹھیکداران ہیں ان کو سرکاری شرح کے پابند نہ کیا جائے، ٹھیکداران نے جو جنرل بس سٹینڈ میں جو ظلم شروع کیا ہوا ہے جوکہ 200روپے کے جگہ 500روپے، 3000کے جگہ 5000 اور 500روپے کے بجائے 1000روپے کیا ہوا ہے، ہم آل سوت یونائٹیڈ ٹرانسپورٹ فیڈریشن انتظامیہ اور ٹی ایم اے سوات سے پر زور مطالبہ کرتے وہیں کہ یہ کیو ں شرح سے زیادہ وصولی کررہے ہیں، یہ نام نہاد یونین والے ٹرانسپورٹ کو بلیک میل اور بد نام کررہے ہیں، جنرل بس سٹینڈ پر نام نہاد یونین کا قبضہ ہے اور شہر میں پرائیویٹ آڈوں کے خلا احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں ان کی خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور جنرل بس سٹینڈ کو اس ظلم سے نجات دیا جائے اور جنرل بس سٹینڈ میں پہلے آئیں پہلے پائیں کا قانون جو سب گاڑی مالکان کا قانونی حق ہے لاگو کیا جائے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...