بونیر پولیس کی سوات کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چھاپے

    بونیر پولیس کی سوات کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چھاپے

  



سوات (بیورو رپورٹ) بونیر پولیس کی سوات کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چھاپے، چار افراد کو گاڑیوں کو گاڑیوں سمیت اُٹھا لیا گیا، عوام کی طرف سے شدید رد عمل، ڈی ایس پی رجب علی کی قیادت میں بھاری بھر کم نفری کا مختلف مقامات پر دھاوے، مقامی پولیس لا علم رہی، عوام کی جانب سے اصلاح احوال کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے بونیر پولیس کی جانب سے مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور ڈی ایس پی رجب علی کی قیادت میں بونیر پولیس کی ٹیم مقامی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گاڑیوں سمیت اغوا ء کرکے لے گئی ہے جن کے رشتہ دار مقامی پولیس سے رابطے کررہے ہیں لیکن کو ئی پتہ نہیں چل رہا ہے اس سلسلے میں جب مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا بونیر پولیس نے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ صاحب کسی اہم کام میں مصروف ہے اور انہوں نے موبائل نمبر بھی اٹینڈ نہیں کیا پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مزکورہ افراد کارلفٹر ہے اسلئے اٹھایا ہیذرائع کے مطابق ڈی ایس پی رجب علی نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی اور اس سلسلے میں قائم مقام ڈی پی او بخت زادہ نے انہیں بغیر اجازت کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اسکے باوجود ان کی کاروائیاں جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...