مرمتی کام شروع نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

  مرمتی کام شروع نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورو رپورٹ) حیدرخیل قبائل نے ہائی سکول کے مرمتی کام شروع نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ سکول کیلئے مختص کروڑوں روپے کے فنڈز پر کام جلد شروع کرنے کا مطالبہ، بنوں ٹاؤن شپ میں حیدر خیل میرعلی قبائل کے مشران کا ایک احتجاجی جرگہ زیرصدارت جلال خان منعقد ہوا جس میں علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جلال خان، قیباز خان، گل مرجان، عبدالکریم خان، نیاز خان، ملک جنابیل خان، ملک منیر اللہ اور دیگر نے کہا کہ 2014 ء میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جہاں دیگر علاقہ متاثر ہوا وہاں گورنمنٹ ہائی سکول حیدر خیل میرعلی کو بھی شدید نقصان پہنچا اور یہاں پر زیر تعلیم ایک ہزار سے زائد طلباء کھلے آسمان تلے آگئے حکومت نے ان طلباء کو درپیش مسائل و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرکے اس پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی منظوری دی مگر اب سکول کے مالک مکان کے مابین کلاس فور کی ملازمت پر اس منصوبے پر کام میں رکاؤٹ ڈالی گئی ہے جس کے حل کیلئے ڈائریکٹر ایجوکیشن ضم اضلاع، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرشمالی وزیرستان سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے اور یہ مسئلہ جوں کے توں پڑا ہے مقررین نے کہا کہ تعمیراتی منصوبے پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے زیر تعلیم ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ موجود ہے سردی کی شدت میں حد درجہ اضافہ ہوگیا ہے ایسے حالات میں سکول ہذا کی اصل حالت میں بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے مقررین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ، گورنر خیبر پختونخواہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ضم اضلاع، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ہائی سکول حیدر خیل میر علی پر جلد سے جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر ہم طلباء کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر بنوں میرانشاہ شاہراہ بند اور احتجاجی تحریک چلائیں گے