ٹوپی‘ شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

  ٹوپی‘ شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی پولیس کی اہم کاروائی شراب کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر شراب اور منشیات برآمدکر کے ملزمان گرفتار کر لیا۔ملزم شیر بہادر سے 45 لیٹر دیسی شراب جبکہ ملزم محمد طیب سے 2030 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔سمگلر شیر بہادر شراب کو سمگل کرنے کی عرض سے گاڑی کے انتظار میں تھا کہ کامیاب کاروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیکر شراب سمیت پستول برآمد کیا گیا۔ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر شہزاد خان تفصیلات بتاتے ہوئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد (QPM) کی خصوصی احکامات پر معاشرے میں موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر شہزاد خان،ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر نیاز گل خان اور ان کی ٹیم نے بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شیر بہادر سکنہ بٹاکڑہ کو گرفتار کرکے انکے ساتھ گیلن میں 45 لیٹر دیسی شراب اور ایک عدد پستول برآمد کیے۔دریں اثناء خفیہ اطلاع پر بیٹ آفیسر نیاز گل خان ٹوپی بازار بس سٹینڈ میں گشت پر مامور تھے کہ فوری کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد طیب سکنہ ڈوڈھیر محلہ دولت خیل نے پولیس کو دیکھتے ہی انہو ں نے گھبراہٹ میں وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے انہیں فرار ہونے کا موقع نہ دیا۔ انکے ساتھ سفید پلاسٹک میں چھپی ہوئی 2030گرام چرس برآمد کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...