بنوں شہر میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا پیمانہ صبر لبریز

بنوں شہر میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا پیمانہ صبر لبریز

  



بنوں (بیورو رپورٹ) بنوں شہر میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ،شہر میں جاری ظالمانہ بجلی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا قوم سڑکوں پر نکل کر نہ ختم ہونے والے احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام بنوں سٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق نیبر ہوڈ جنرل کونسلر قاسم خان نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور مضافات میں 24گھنٹوں میں بمشکل 2گھنٹے بجلی آتی ہے جس کی وجہ سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے کیونکہ ان علاقے کے رہنے والے باقاعدگی سے بجلی بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باؤجود بھی یہاں پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف عوام بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں تو دوسری طرف بجلی نہ ہونے کے باوجود بل میں ناجائز جرمانے ڈالے جاتے ہیں گیس لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو گیا گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہو چکا ہے انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا اور ایس این جی پی ایل حکام نے ظالمانہ بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو اہلیان بنوں سٹی سڑکوں پر نکل کر واپڈا اور محکمہ گیس انتظامیہ کے خلاف نہ ختم ہو نے والااحتجاج شروع کرنے پرمجبورہو جائے گے نقصان کی ذمہ داری موجودہ حکام پر عائد ہو گی

مزید : پشاورصفحہ آخر