کوہاٹ‘ بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ‘ بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام کوہاٹ سٹی میں پلان سی کے تحت حکومت،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم،جنرل سیکرٹری قاری شیرزمان،سابق امیدوار قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان،حافظ سعید،جے ٹی آئی رہنماؤں ودیگر مقررین نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور ان کی برطرفی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،انہوں نے گیس کی موجودہ قیمتوں میں 224فیصد اضافے کو غریب عوام پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام پہلے ہی گیس اور بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ تھے دوسری طرف قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی کمر توڑ دی، مقررین نے تعلیمی اداروں میں مخلوط طرز تعلیم کو مسترد کیا اور کہاکہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے، انہوں نے کہاکہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکمرانی چل رہی ہے،ان کاکہناتھاکہ حکومت غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے مودی کے ساتھ کشمیر کاسودا طے کیاہے اور وزیراعظم بیرونی ممالک میں اپنے خطاب کے دوران اپنے ہی ملک کے اداروں پرتنقید کرتے ہیں جس سے ملک کا وقار بین الاقوامی سطح پر متأثرہورہاہے،انہوں نے کہاکہ ملک میں کسی بھی صورت قادیانیت کی پرچار نہیں ہونے دیں گے۔