الپوری‘ کاگ خوڑگئی میں اتشزدگی،دو منزلہ کچا مکان خاکستر
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے نواہی علاقے کاگ خوڑگئی میں اتشزدگی،دو منزلہ کچا مکان خاکستر ہوگیا جبکہ پیوس گھر کو شدید نقصان پہنچا ں۔دونوں مکانات میں موجودلاکھوں روپے کا قیمتی فرنیچر اورسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ٹی ایم اے الپوری کے فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچنے کے بعد آگ بجانے کیلئے فائربرگیڈ میں پانی نہ ہونے پر اہل علاقہ اور فائر برگیڈ اہلکاروں کے درمیاں تلخ کلامی ہوئی۔انتہائی غریب ہیں حکومت دادرسی کرے۔متاثرین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح سات بجے کے قریب اطلاع ملی کہ شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری کے مضافاتی علاقے کاک خوڑگئی میں مقامی کسان سید فرید،اکبرنامی شخص کے دو منزرلہ گھر کے پچلے حصے میں اگ بھڑک اٹھی ہے جس نے ہی دیکھتے اسکے اوپر رحمان الدین،جمالالدین اور اقبال الدین کے گھرکے نچلے حصے کو اپنے لپیٹ میں لیا اور وہاں پر موجود سارا سامان جل کر راک ہوگیا،اگ کے شولے بے قابوں ہوتے ہوئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروایاں شر وع کی اور ٹی ایم اے الپوری کے فائر برگیڈ کو اطلاع دی تاہم حسب معمول فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچنے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا تاہم اگ نے جو نقصان کرنا تھا وہ ہوگیا تھا۔تین چار گھنٹے بعد اگ پر قابو پا لیا گیا،جانی نقصان نہ ہوا البتہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ متاثرہ خاندانوں سید فرید،اکبر، رحمان الدین،جمالالدین اور اقبال الدین نے میڈیا کو بتایا کہ انتہائی غریب ہیں حکومت دادرسی کرے۔۔