پشاور پریس کلب کے انتخابات میں سید بخار شاہ صدر منتخب
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں یونٹی ڈیموکریٹک آلائنس نے 15نشستوں میں سے 10پر کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا نتائج کے مطابق پروگریسیو پینل کے سید بخار شاہ پشاور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ یونٹی ڈیمکریٹک آلائنس گروپ نے جنرل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری،نائب صدر اور جائنٹ سیکرٹری سمیت گورننگ باڈی کے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15سیٹوں میں سے 10سیٹیں اپنے نام کر لئے دوسری جانب الیکشن میں دی جرنلسٹ فورم کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا پریس کلب انتخابات الیکشن کمیٹی کے زیرنگرانی منعقد ہوئے جس کے چیئرمین شریف مہمند تھے جبکہ شہزاد انجم، عارف خان اور محمد داؤد ممبران می شامل تھے،پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی جرنلسٹ فورم،پروگریسیو پینل اور یونیٹی ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان مقابلہ ہوا، الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پروگریسیو پینل کے صدارتی امیدوار سید بخار شاہ 176ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ یونٹی ڈیموکریٹک آلائنس کے صدارتی امیدوار ملک ارشد عزیز صرف170ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ایسی طرح نائب صدارت کی نشست پر یونیٹی ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار شہزادہ فہد نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ دوسرے نمبر رضوان شیخ رہے، ایسی طرح یونیٹی ڈیموکریٹک کے امیدوارعمران یوسفزئی نے جنرل سیکرٹری کی نشست پر سخت مقابلے کے بعد کامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسیو پینل کے ناصر حسین دوسرے نمبر پر رہے جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر بھی یونٹی ڈیمکریٹک گروپ کے عزیز بونیری نے پروگریسیو پینل کے عماد وحید کو شکست دے دی جبکہ جائینٹ سکرٹری کے نشست پر یونٹی ڈیموکریٹک ہی کے عابد خان نے پروگریسیو کے سبطین بخاری کو شکسے دے دی جبکہ گورننگ باڈی کے 10نشستوں میں سے 6 نشستیں یونٹی ڈیمکریٹک آلائنس کے امیدوار لے اڑے گورننگ باڈی کے نشستیں جیتنے والوں میں یونٹی ڈیموکریٹک آلائنس کے شمیم شاہد،کاشف الدین،طارق وحید،احتشام بشیر،زیشان انور،ظفر اقبال کامیاب ہوئے جبکہ پروگریسیو پینل کے حسن علی،آصف نثار،ابراہیم خان اور شکیل فرمان علی گورننگ باڈی کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے،