حکومت معیشت کی ترقی کیلئے کاسمیٹکس سرجری نہیں کرے گی، حماد اظہر

حکومت معیشت کی ترقی کیلئے کاسمیٹکس سرجری نہیں کرے گی، حماد اظہر

  



لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماداظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی بھرپور کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے،اپوزیشن تعصب کی عینک اتار کر دیکھے اسے معاشی طور پر آگے بڑھتا ہواپاکستان نظر آئے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کے درست سمت میں گامزن ہونے اور بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کا اعتراف کر رہے ہیں،گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی کو منفی سے مستحکم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں،پالیسیوں کا تسلسل معیشت کی مکمل بحالی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی ترقی کیلئے کاسمیٹکس سرجری نہیں کرے گی بلکہ ہم بنیادوں کو مضبوط کر رہے ہیں جس سے ملک کو پائیدار ترقی میسر آئے گی۔

حماد اظہر

مزید : پشاورصفحہ آخر