سکھر، مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق، باپ اور بھائی شدید زخمی 

    سکھر، مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق، باپ اور بھائی شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (این این آئی)سکھر میں بھوسہ لائن کی پٹھان کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، باپ اور بھائی زخمی ہوگئے۔۔تفصیلات کے مطابق واقعہ میں ندیم اور اس کا 12 سالہ بیٹا زخمی بھی ہوا جن کو فوری طور پر علاقے کے لوگوں نے ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دب کر باپ اور 12 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نیوپنڈ بھوسہ لائن میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دبنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے13 سالہ ناہید،9 سالہ بینظیر اور 6 سالہ وسیم موقع پرجاں بحق ہوگئے۔واقعہ میں بچوں کے والد ندیم شر اور اس کا 12سالہ بیٹا علی رضا زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا،واضح رہے کہ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا ہے۔اہل علاقہ کے مطابق مکان کی چھت ایک عرصے سے مرمت نہ ہونے کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی جو رات گئے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر آگری۔واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 13 سالہ ناہید، 9 سالہ بینظیر اور 6 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی۔
چھت گرگئی