بحالی امن کیلئے قاونون پر عمل پیر ہونا مشترکہ ذمہ داری ہے: امتیاز شاہ 

    بحالی امن کیلئے قاونون پر عمل پیر ہونا مشترکہ ذمہ داری ہے: امتیاز شاہ 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید محمد امتیاز شاہ نے ضلع جنونی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریجنل پولیس چیف ڈیرہ نے ضلع وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا  وہاں کے لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور وزیرستان میں پولیس کے نظام کے بارے گفتگو کی جس پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ نئے نظام سے ہمارے تمام علاقوں میں ترقی ہو گی اور خاص کر پولیس فورس علاقہ میں لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون اور مدد کر رہی ہے جس سے ہمیں بہت سہولت حاصل ہے اور ہمارے بڑے مسائل پولیس فورس کے آ جانے سے کم ہوتے دکھائے دے رہے ہیں۔ علاقہ میں امن کی بحالی کے لیے قانون پر عمل پیرا ہونا ہم سب علاقہ مکینوں کی ذمہ داری ہے جس سے نا صرف ہمیں بلکہ ہماری آنے والی نسل کو بھی اس کا بھر پور فائدہ پہنچے گا۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید محمد امتیاز شاہ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ وزیرستان کے لوگوں کے لیے تمام تر سہولیات جلدن از جلد یہاں منتقل کریں تاکہ مختلف مسائل کے حل کے لیے یہاں کے لوگوں کو دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اور لوگوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا ہو جیسے کہ تھانہ جات کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جو کہ عوام الناس کی مدد کے لیے بہترین حکمت عملی کے بہت ہی مثبت اور بہترین کار کردگی دکھا رہے ہیں اور اس حوالے سے مزید بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں۔جس کے بعد ریجنل پولیس پولیس آفیسر ڈیرہ نے بریگیڈئیر سراروغہ آغا خرم رضا خان کے ہمراہ محسود مشران کے جرگہ سے سراروغہ میں ملاقات کی اور ان سے تفصیلًا جنوبی وزیرستان کے حالات کے بارے گفتگو کی جس پر محسود مشران کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جن کی محنت اور قربانیوں سے وزیرستان میں مکمل امن کی بحالی ممکن ہوئی اور موجودہ نظام میں پولیس فورس کا تعاون اور مختلف علاقوں میں تھانہ جات کا قیام عمل ہمارے لیے مزید بہتری اور امن کا نشان ہے۔ریجنل پولیس چیف ڈیرہ رینج نے محسود جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد یہاں کے لوگوں کو ہر وہ سہولت فراہم کرنا ہے جو ایک عام پاکستانی شہری کو میسر ہوتی ہے اور سب سے پہلے امن جو یہاں پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور کوششوں سے قائم ہوا ہے جسے اب کسی فرد واحد کو بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسی امن کو ہمیشہ قائم رکھنے اور علاقہ میں بہتری لانے کی غرض سے پولیس فورس اور دیگر سرکاری اداروں کو یہاں کارآمد بنایا گیا ہے۔اسی طرح پولیس کی جانب سے قائم شدہ تھانہ جات جو کہ توقع سے بڑھ کر کام کر رہے جوکہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہمیں امید ہے کہ اسی طرح آگے بھی آپ کا تعاون جاری رہے گا ریجنل پولیس چیف ڈیرہ رینج نے کہا ضلعی پولیس سربراہ جنوبی وزیرستان اس علاقہ میں پولیس کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے کافی محنت کر رہے جس کا فائدہ یہاں کی عوام کی بھر پور حاصل ہو گا اور آپ کا تعاون ان کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گا۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج نے جرگہ میں شریک تمام محسود مشران کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقہ میں امن کی بحالی اور پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر اپنی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...