نیشنل پریس کلب بنوں کے انتخابات مکمل‘ گوہر وزیر صدر منتخب
بنوں (نمائندہ پاکستان) نیشنل پریس کلب بنوں کے انتخابات مکمل ہو گئے سال 2020کیلئے صدرگوہر وزیر جبکہ جنرل سیکرٹری فرید نیازی منتخب ہوگئے انتخابی اجلاس میں تمام ممبران نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹ کا استعمال کیا جس میں صدر گوہر وزیر جبکہ جنرل سیکرٹری فرید نیازی منتخب ہوگئے اسی طرح سینئر نائب صدر شاہد خان،نائب صدر عامر خان، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری عبدالقیوم وزیر، فنانس سیکر ٹری ہدایت اللہ، سیکر ٹری اطلاعات سلمان ا عوان، مجلس عاملہ کے چیئر مین قاسم احمد اور عبدالرزاق خان کو آفس سیکر ٹری مقرر کرلیا مجلس عاملہ میں آفتاب خان،سہیل خان، رفعت اللہ قریشی اور فرخت اللہ بھی شامل ہیں واضح رہے کہ نئی کابینہ ایک سال تک رہے گی۔