متحدہ لیبر فیڈریشن خیبر پختو نخواکا اجلاس آج طلب
نوشہرہ (بیورورپورٹ) متحدہ لیبر فیڈریشن خیبر پختو نخواہ نے پریمئر شوگر ملز مردان کو بند ہونے سے بچانے کیلئے آج 30دسمبر کواہم اجلاس طلب کر دیا ہے جس میں ملزکو بند ہونے اور ہزاروں مزدوروں کو بیروزگاری کی چکی میں پسنے سے بچانے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اس سلسلے میں متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مردان پریمئر شوگر ملز کو بند ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ملز کی بندش سے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مزدور بیروز گار ہوں گے وہاں قومی معیشت کو بھی بڑا نقصان ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکیفونک بیان کے زریعے کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا صوبہ خیبر پختونخواہ پہلے سے ہی بند صنعتوں کا قبرستان بن گیا ہے لیکن صوبے کا سب سے بڑا شوگر ملز جو کہ چالو تھا اب وہ بھی بند ہونے جارہا ہے حکومت اس پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ چینی کی بوری پر ایکسائز اور سیلز ٹیکس کی مد میں ہزاروں روپے ڈیوٹی وصول کی جارہی ہے حکومت ملز کو اس میں رعایت دے تاکہ ملز زمینداروں کا گنے کا قیمت بڑا سکے جس کے زریعے یہی شوگر ملز بند ہو نے سے بچ جائے گا اور دوسری اہم بات کہ اس صوبے کے زمینداروں کوبھی خاطر خواہ فائدہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ 30دسمبر کو مردان شوگر ملز میں فیڈریشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پریمئر شوگر ملز کو بند ہونے سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔