پشاور‘ تعلیمی اداروں کے سامنے آئس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور‘ تعلیمی اداروں کے سامنے آئس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے آس پاس آئس فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 110 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں ایک منشیات فروش تعلیمی اداروں کے قریب آئس فروخت کرنے کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہے جس پر ڈی ایس پی فقیرآباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او جاوید اختر نے کارروائی کرتے ہوئے اباسین یونیورسٹی کے آس پاس آئس فروخت کرنے والے ملزم واصف ولد ارشد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 110 گرام آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...