چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سبز علی خان ترین کی والدہ کی رسم قل ادا
چارسدہ(بیو رو رپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سبز علی خان ترین کی والدہ ماجدہ کی رسم قل کے آبائی گاؤں آباد میں ادا کر دی گئی۔رسم قل کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں افراد نے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور ان کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی،اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ،ممبر قومی اسمبلی شکیل بشیر خان،مسلم لیگ ن کے میاں ہمایون شاہ،سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا گوہر شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان،ڈی ایس پی فضل شیر خان،ڈی ایس پی سعید خان سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے بذریعہ فون سبز علی خان ترین سے ان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کی ہے۔