پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے: فیروز شاہ کا کاخیل

پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے: فیروز شاہ کا کاخیل

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) واجد علی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے ضلعی صدر اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پیپلز پارٹی کے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے جام شہادت نوش تو کیا لیکن قومی مفادات پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے وقت کے امروں جرنل ضیاء الحق اور جرنل مشرف کے سامنے سر نہیں جھکائیں یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا پیپلز پارٹی کے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی پالیسیوں کی تلقید کر رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے تمام جیالے کارکنوں کا مشکور ہو ں جنہوں نے میری قیادت میں بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ میں بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی برسی تقریب میں ضلع نوشہرہ سے ہزاروں کی تعداد میں جانے والے جیالوں کی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ اور نااہل حکمران اپنے وزراء کو احتساب سے بچانے کیلئے آرڈئینس نافذکیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکمران عمران نیازی اور نیب کی ملے بھگت سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر حراساں کیا جا رہا ہے جوکہ ان نااہل، سلیکٹیڈ اور مینڈیٹ چور حکمرانوں کی خام خیالی کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کے اصل و مکروہ چہرے قوم پر عیاں ہو گئے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کی پوری حکومت کرپشن فری پاکستان کے دعویٰ کرتے نہیں تھکتی اور جب عدلیہ نے بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سمیت دیگر بڑے برے منصوبوں کا ایف آئی اے کے زریعے انکوئریاں کرانے کا حکم دیا تو ملک سے کرپشن کے خاتمے کے چیمپینزکے اسان خطا ہوگئے اور ان غیر جانبدار انکوئریوں کو روکوانے کیلئے سپریم کورٹ کا رخ کر دیا اگر موجودہ حکمران اور عمران نیازی کے وزراء واقعی کرپٹ نہیں ہے تو پھر کیوں انکوائریوں کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں ڈٹ کر عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سارے کرپٹ اس وقت تحریک انصاف حکومت میں کسی نہ کسی اہم عہدے پر فائز ہیں کیا عمران خان ان کے زریعے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے نکلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن نئے انتخابات کی تیاریاں کریں کیونکہ 2020انتخابات کا سال ہے اور اس ملک کے عوام کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پر ہے اور اس ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے والی پارٹی بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر